پاکستان

انتخابات کا معاملہ، سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے کا مشورہ دیدیا

اداروں سے لڑائی جیتی نہیں جاسکتی، جب مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرسکتے ہیں تو آپس میں کیوں بات نہیں کرسکتے؟

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، انٹرنیوز) انتخابات کا معاملہ، سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے کا مشورہ دیدیا ‘ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ اداروں سے لڑائی جیتی نہیں جاسکتی، جب مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرسکتے ہیں تو آپس میں کیوں بات نہیں کرسکتے؟ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا مشورہ دے دیا۔

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف گیمز طے کرے، حکومت اور پی ٹی آئی غیر ضروری لڑائیوں سے گریز کریں، انتخابات کے لیے آئین پر عمل تو کرنا ہوگا، یہی حل ہے۔ ن لیگی سینیٹرکا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ سے اور پی ٹی آئی فوج سے غیر ضروری لڑائی میں مصروف ہیں، پاکستان کے اندر قومی اتحاد کی ضرورت ہے، مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں، طالبان سے بات کرنے کو تیار ہیں تو پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟ ملک کے لیے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی،کبھی کسی پر الزام لگا رہے ہیں کبھی کسی پر۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چین سے واپس آیا ہوں وہ ہمارے بہترین شراکت دار ہیں، چین کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چین اور فرانس کی 26 کمپنیوں کے درمیان 18 معاہدوں پر دستخط

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button