پاکستان

انتخابات ازخود نوٹس کیس’ فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر

فل کورٹ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی شامل نہ ہوں کیونکہ یہ دونوں فاضل جج صاحبان اپنا ذہن واضح کرچکے ہیں

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، آن لائن)مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی شامل نہ ہوں کیونکہ یہ دونوں فاضل جج صاحبان اپنا ذہن واضح کرچکے ہیں۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وکلاء نے بھی ازخود نوٹس کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست دائر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کیخلاف بڑا حکم سنا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button