پاکستان

ہماری اسٹیبلشمنٹ نےآج تک سبق نہیں سیکھا،امریکا نےپاکستان کےساتھ کیا کچھ کیا؟

اسٹیبلشمنٹ کی اچھی اور بری تاریخ ، بیرونی محاذ پر بے شمار اعزازات تو اندرون ملک سیاست میں دخل اندازی نے ہزیمت سے دو چاررکھ

لاہور(کھوج نیوز)ایک سال پہلے ، ڈونلڈ لو ، المشہور مرا سلہ وطنی سفیر سے گفتگو، کیاہم کوئی غلام ہیں سے حقیقی آزادی کے حصول تک، عمران خان کی سیاست کو نئی بلندیوں سے متعارف کروایاگیا۔یہودی رکنِ کانگریس بریڈ شیرمین کے بعد اب زلمے خلیل زاد کا خم ٹھونک کر سینہ سپر ہو نا ، کئی مزید فنکار میدان میں اترنے کو اے وطن! تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں۔سات دہائیوں کے تعلقات کا لب لباب ، امریکہ سیاسی عدم استحکام ، معاشی بحران اور لا قانو نیت کی ہر مد میں بھر پور حصہ ڈالنے میں مستعد۔ 2 دہائیوں سے چین اور روس نے انگڑائی لی اور امریکہ کو محدود رکھنے کے لئے اقدامات ہوئے تو پاکستان کی قسمت جاگی۔ سی پیک اقتصادی منصوبہ ، تزویراتی بھی وجود میں آیا۔دوسری طرف چین کے پیش نظر تین رہنما اصول

پاکستان میں سیاسی استحکام، خوشحالی اور مثالی امن عامہ کہ سب کچھ چین کے اپنے مفاد میں تھا ۔ آہ! یہ منصوبہ بن کھلے مرجھا گیا ۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کی اچھی اور بری تاریخ ، بیرونی محاذ پر بے شمار اعزازات تو اندرون ملک سیاست میں دخل اندازی نے ہزیمت سے دو چاررکھا۔ ملکی سیاست کو ابتر بنانے میں ہماری اسٹیبلشمنٹ کا وسیع تجربہ ، آج تک سبق نہیں سیکھا۔ امریکہ کو پاکستان میں شعوری، لاشعوری SPACE دینے میں ہمیشہ مددگار بنے۔ ہر موقع پر امریکہ نے استعمال کیا اور مملکت کو کمزور کر کے چھوڑ دیا۔

نوازشریف حکومت کےبعد سی پیک منصوبہ دوبارہ شروع کیا جا سکےگا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button