پاکستان

مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کا عمل، نگران وزیراعلیٰ کے پی کے کا دبنگ اعلان

صوبہ بھر میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کو منظم انداز میں چلانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،نگران وزیراعلیٰ اعظم خان

پشاور(کھوج نیوز، آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے کے بعض مقامات پر مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی کے نتیجے میں رونما ہونے والے چند ناخوشگوار واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کو منظم انداز میں چلانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ماہ رمضان کے دوران صوبے میں آٹے کی تقسیم کو عوام کے لئے آسان بنایا جائے اور آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر اور بدنظمی کو روکنے کے لئے موثر لائحہ عمل تیار کرکے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ مفت آٹے کی فراہمی رمضان کے مہینے میں مستحق گھرانوں کے لئے حکومت کی طرف سے ایک ریلیف ہے اور اس ریلیف کے حصول میں عوام کو کسی تکلیف سے دوچار نہیں ہونا چاہیے لہذا انتظامیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آٹے کی تقسیم کے لئے ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دے کر اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں آٹے کی تقسیم کار کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی جو اپنے متلعقہ ضلع میں آٹے کی تقسیم کے عمل کی رپورٹ باقاعدگی سے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کو دیں گے،اس سلسلے میں بہت جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں انتظامی سیکرٹریوں کو مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کے لئے ایک ایک ضلع تفویض کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے وضع کردہ طریقہ کار پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مفت آٹا صرف مستحق خاندانوں کو ملے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button