پاکستان

گورنر سندھ نے کراچی کی خواتین کے دل جیت لیے مگر کیسے؟ بڑی خبر آگئی

کراچی میں خواتین کو مفت مہندی اور چوڑیاں دینے کا اعلان' چاند رات کو تمام خواتین اور بچیوں کے لیے گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے کھلے رہیں گے

کراچی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، آن لائن)گورنر سندھ نے کراچی کی خواتین کے دل جیت لیے مگر کیسے؟ بڑی خبر آگئی کامران ٹیسوری نے عید کی خوشی میں شہر قائد کی تمام خواتین اور بچیوں کیلئے مہندی اور چوڑیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری جو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی عوامی سطح پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور اکثر اوقات عوام میں گھل مل جاتے ہیں اب انہوں نے کراچی کی تمام بہن بیٹیوں کیلئے چاند رات کو مفت مہندی اور چوڑیاں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاند رات کو کراچی شہر کی تمام خواتین اور بچیوں کے لیے گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر خواتین اور بچیوں کو مفت مہندی لگائی اور چوڑیاں پہنائی جائیں گی، اس کے علاوہ گورنر سندھ نے خواتین کو عید کے سوٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔اس سے قبل کامران ٹیسوری نے دوران رمضان شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانے اور سڑک کنارے بیٹھ کر عوام کے ساتھ سحری کرنے اور رمضان المبارک میں 20 لاکھ مستحقین کے لیے راشن دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

فلڈ ریلیف کمیٹی کا اجلاس’ برسات متاثرین اور کاشتکاروں کو نیا لالی پاپ دینے کا منصوبہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button