پاکستان

حمزہ شہباز کی چھٹی؟ سلیمان شہباز کی انٹری؟ ن لیگ دو حصوں میں تقسیم

سلیمان شہباز آئندہ انتخابات شاہدرہ کے حلقہ سے لڑیں گے' یہاں پر اس وقت مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک ریاض ممبر قومی اسمبلی بھی ہیں

لاہور (رپورٹ کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں حمزہ شہباز شریف کے بعد سلیمان شہباز کو بھی سیاست میں اترنے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے سلیمان شہباز کو سیاستدانوں سے میل ملاقات اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ سلیمان شہباز آئندہ انتخابات میں شاہدرہ کے حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ یہاں پر اس حلقہ میں اس وقت مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک ریاض ممبر قومی اسمبلی بھی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سلیمان شہباز کی قومی سیاست میں انٹری کے بعد یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حمزہ شہباز سیاست سے کنارہ کشی کا پلان بنا چکے ہیں جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے اس حکم پر مسلم لیگ ن کی دو حصوں میں تقسیم ہونے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔

ترکی اور شام میں پھر زلزلہ، متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button