پاکستان

ایران اور سعودیہ میں تعلقات کی بحالی ، عمران خان کا بڑا بیان

چین کی ثالثی سے ہونے والا معاہدہ خطے پر نمایاں مثبت اثرات مرتب کرے گا، صیہونی حکومت نے ہمیشہ ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کی ہے اس سے خبردار رہنا ہوگا: عمران خان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے ، چین کی ثالثی سے ہونے والا معاہدہ خطے پر نمایاں مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

صیہونی حکومت نے ہمیشہ ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کی ہے اس سے خبردار رہنا ہوگا ، امام خمینی اور عالم اسلام کا فلسطین او ر کشمیر کے حوالے سے کردار نہایت اہم رہا ہے ، اسرائیل مسلم ممالک میں انتشار کا بیج بو کر مسلم دنیا کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے سیاسی بحران کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہے ۔ ایران کی ارنا نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے نوروز کے پرمسرت موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم ہونے کے ناطے انہوں نے اکتوبر 2019 میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے کے ساتھ ایران کا سرکاری دورہ کیا۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ دراصل پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا اور چین کی جانب سے خوش اسلوبی سے انجام پانے والا ایک قدم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا حالیہ معاہد ہ ایک اہم پیش رفت ہے تاہم صیہونی حکومت کے کردار کے خلاف خبردار رہنا ہوگا جو خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کاہ چین کی ثالثی سے ہونے والا معاہدہ خطے پر نمایاں اثر ڈالے گا تاہم خطے کو عدم استحکام اور انتشار کا شکار کرنے والوں کے کردار سے بھی خبردار رہنا ہوگا صیہونی حکومت نے ہمیشہ ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان نے یوم القدس کے ذریعے فلسطین کے کاز کو زندہ کرنے پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے عالم اسلام کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ۔ عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے غاصبوں کو عالمی طاقتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، اور کہا کہ اسرائیل مسلم ممالک میں انتشار کا بیج بو کر مسلم دنیا کو تقسیم کرنا چاہتا ہے فلسطین کی آزادی مسلم دنیا کے لیے ایک پیچیدہ چیلنج ہے۔پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک سخت معاشی بحران سے گزر رہا ہے پاکستان کے سیاسی بحران کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہے جہاں عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنے میں آزاد ہوں۔

لاہور کا جلسہ ، مریم نواز کی چیخیں، پی ٹی آئی کا بھی جوابی وار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button