پاکستان

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت کس کے کہنے پر دی؟

عمران خان سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو مذاکرات کیلئے کہیں، اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھے پر تیار بھی ہو گئے تو کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو فون اٹھائیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات کیلئے کہیں،اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھے پر تیار بھی ہو گئے تو کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس فیصلے کو نافذ کرانے کی کوشش کر رہا ہے جو فیصلہ ہوا ہی نہیں،وہ درخواست تو 7 رکنی بینچ نے چار،تین سے خارج کر دی تھی۔ وزیر داخلہ نے کہا تین ججوں نے پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کے ووٹ نہ گننے کا فیصلہ کیا تو اسے آئین کو پھر سے لکھنے کے مترادف قرار دیا گیا۔

این اے 108 الیکشن ، نوٹوں کی چمک یا سفارش، فرخ حبیب کو پارٹی ٹکٹ جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button