پرویز الٰہی سے پرویز خٹک کی ملاقات ‘ عمران خان کی نیندیں حرام
عمران خان کی مقبولیت نے حکمران کی نیندیں حرام کردیں ،انتخاب کا شیڈول دینا الیکشن کمیشن اور گورنرز کی آئینی ذمہ داری ہے' پرویز خٹک
لاہور( جنرل رپورٹر، این این آئی) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال ،پنجاب ،خیبر پختونخواہ میں انتخابات بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں بائو رضوان،حافظ ممتاز اور دیگر بھی شریک تھے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کی تاریخ میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں،عدلیہ آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے،آئین شکنی برداشت نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری شیڈول جاری کرے،گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ کے معاملے پر فٹ بال کھیلنا بند کریں۔
انہوں نے کہاکہ قوم سب دیکھ رہی ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے کس طرح خوفزدہ ہے،کسی کو آئین پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان کی مقبولیت نے حکمران کی نیندیں حرام کردی ہیں ،انتخاب کا شیڈول دینا الیکشن کمیشن اور گورنرز کی آئینی ذمہ داری ہے ،عدالتی فیصلہ آچکا ہے اب انتخاب سے بھاگنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،انتقامی کارروائیاں اور مقدمات تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی۔
شہباز گل نے صحافی عمر چیمہ اور اعزاز سید پر چونکا دینے والا الزام عائد کر دیا