پاکستان

سکندر حیات شیر پائو نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

پی ٹی آئی نے 09سال میں صوبہ کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ آج سرکاری ملازمین کوایک ماہ تنخواہ ادا کرنے کے قابل نہیں،سکندر حیات شیرپائو

پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 09سال میں صوبہ کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ آج صوبہ سرکاری ملازمین کوایک مہینے کی تنخواہ ادا کرنے کے قابل نہیں ۔

قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے صوبہ کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خراب طرز حکمرانی نے صوبہ کو اس ڈگر پر پہنچا دیا کہ آج سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ دینے کی سکت نہیں رکھتا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ ابتر معاشی صورتحال پی ٹی آئی کی نو سالہ کارکردگی اورنااہلی کی عکاسی کرتا ہے۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبہ پر نو سال حکومت کی اور اسی دوران صوبہ کو 900ارب روپے مقروض کردیا اورخیبر پختونخوا میں بے تحاشہ کرپشن اور اقربا پروری کو پروان چڑھایا۔

انھوں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مختلف محکموں میں ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری کی چھان بین کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی بدولت صوبہ پسماندگی کی دلدل میں دھنس چکا۔انھوں نے کہا کہ تبدیلی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے حالیہ بے روزگاری اور معاشی و اقتصادی ابتری کے ذمہ دار ہیں۔انھوں نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی بدولت ہمارا صوبہ مختلف بحرانوں کا شکار ہے یہاں تک کہ آج صوبہ کی نگران حکومت سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے قابل بھی نہیں۔

مریم اورنگزیب نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنا کر حیران کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button