ملک میں موجود انتشار ،افراتفری ،اور معاشی بھران سے کیسے نجات حاصل ہوگی؟
پی ڈی ایم اور تحریک انصاف دونوں کی طرف سے آئین و قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،مقننہ اور عدلیہ کے اختیارات کی دھجیاںاڑائی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد(کھوج نیوز)موجودہ انتشار، افراتفری اور بحران سے نجات حاصل کر نے کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاستدان ہوش کے ناخن لیں۔ ملک میںنفرت کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے۔موجودہ حالات پر قابو نہ پایا گیا تو یہ امر ،خاکم بدہن، قومی سلامتی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ عالمی برادری اور دوست ممالک سب تشویش میں مبتلا ہیں۔پاکستان میں قومی و صوبائی انتخابات ایک ہی دن کروانے کا اعلان ہوناچاہئے۔ آئین شکنی اور انتخابات ملتوی کرنے کی بجائے اب انتخابات کا جلد انعقاد ہونا چاہئے۔پی ڈی ایم اور تحریک انصاف دونوں کی طرف سے آئین و قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،مقننہ اور عدلیہ کے اختیارات کی دھجیاںاڑائی جا رہی ہیں۔ عدلیہ آئین کی محافظ ہے اس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ قابل مذمت ہے۔عدالتوں پرمرضی کے فیصلوں کے لئے دباو ڈالنا خطرناک ثابت ہو گا۔نظریہ ضرورت کو اب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گا۔
اگر عمران خان کی حکومت ختم نا کی جاتی تو؟وزیرخزانہ کا ہوشربا دعویٰ سامنے آگیا