پاکستان

سپریم کورٹ نے عرفان برکی پر لاکھوں کا جرمانہ کیوں عائد کیا؟ تفصیل آگئی

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے افسران کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف ایف آئی اے کی دائر کردہ اپیل خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے افسر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(کھوج نیوز، آن لائن)سپریم کورٹ نے عرفان برکی پر لاکھوں کا جرمانہ کیوں عائد کیا؟ تفصیل آگئی۔ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے افسران کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف ایف آئی اے کی دائر کردہ اپیل خارج کر دی ۔عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کارپوریٹ کرائم سیل کے سربراہ عرفان برکی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ عدالت عظمی کی طرف سے چھ فروری 2023 کو معاملہ کا محفوظ کردہ فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی طرف سے چھ صفحات پر مشتمل تحریر کردہ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کو تحقیقات یا ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں،ہائیکورٹس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 561 اے کا اختیار استعمال نہیں کر سکتیں،ملزمان نے ٹرائل کورٹ میں بریت کی درخواست دی ہو تو ہی 561 کا اختیار استعمال ہوسکتا ہے،ہائیکورٹس ماتحت عدلیہ کے احکامات کالعدم قرار دے سکتی ہیں تحقیقات نہیں،ہائیکورٹ آئین دائرہ اختیار کے تحت تحقیقات اور مقدمات کا جائزہ لے سکتی ہے،سرکاری افسران کو دیئے گئے اختیارات دراصل ان پر کیا گیا اعتماد ہوتا ہے،سرکاری افسران اپنے اختیارات کا استعمال شفافیت اور نیک نیتی سے کریں،سی ڈی اے میں ملازمین کی اپ گریڈیشن میں کوئی جرم نہیں ہوا،سپریم کورٹ نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر ایف آئے اے انسپکٹر کو جرمانہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ عرفان برکی ذاتی خرچ سے ایک ماہ میں جرمانہ رجسٹرار آفس جمع کرائیں،جمع کرایا گیا جرمانہ مقدمہ میں نامزد سی ڈی اے افسران کو دیا جائے گا،جرمانہ جمع نہ کرایا تو عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔

القاعدہ کا نیا سربراہ کون؟ 9/11کا ماسٹر مائنڈ سیف العادل کہاں ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button