پاکستان

جرنیلوں کے بعد ججوں کا بھی احتساب ہوگا، ن لیگ نے طبل جنگ بجا دیا

ن لیگی قیادت نے جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ ساتھ عدلیہ میں موجود جانبدار حاضر سروس ججز کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) جرنیلوں کے بعد اب ججوں کا بھی احتساب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ ساتھ عدلیہ میں موجود جانبدار حاضر سروس ججز کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کے بعد اب نوازشریف کے مقدمات میں نگران جج کے فرائض انجام دینے والے جج جسٹس اعجاز الاحسن سے بھی ٹکڑ لینے کی ٹھان لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف ناصرف ریفرنس بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے بلکہ جسٹس اعجاز الاحسن کو اپنے مقدمات میں بنائے بینچ سے ہٹوانے کا مطالبہ بھی کرے گی جبکہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا پلان بھی بنا رہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کس نامور سیاستدان کا مہرہ ہیں؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button