پاکستان

خواجہ آصف نے ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کردیا

تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں، گزشتہ 32 سالوں میں سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا: خواجہ آصف

سیالکوٹ(کھوج نیوز) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ملک دیولیہ ہونے سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کردیا،رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل ساری رات سکیورٹی کے لوگ مقابلہ کرتے رہے، ڈیڑھ سال قبل دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر لا کر بسایا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشت گردی ہمارا مقدر بن گئی، جس نے آواز اٹھائی اسے جلا وطن کر دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے زیادہ وقت اپوزیشن میں گزارا، جو باتیں پروگرامز میں کی جاتی ہیں ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں، گزشتہ 32 سالوں میں سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا۔

عمران خان کے اصل سہولت کار کون ؟ مریم نواز نے نام بتا دیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button