خورشید شاہ نے ملکی تباہی کا ذمہ دار عمران خان اور اعلیٰ عدلیہ کو قرار دیدیا
جب تک پارلیمنٹ کو دبائو میں رکھا جائے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا مگر بدقسمتی سے عوامی نمائندگی کے ہر ادارے کو ہمیشہ جبر و استبداد کے زیر سایہ رکھا گیا،خورشید شاہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن )وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ کو دبائو میں رکھا جائے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا مگر بدقسمتی سے عوامی نمائندگی کے ہر ادارے کو ہمیشہ جبر و استبداد کے زیر سارکھا گیا۔انہوں نے کہا اعلی عدلیہ کے غیر منصفانہ فیصلوں کی وجہ سے امروں کو ملک، اَئین، اور پارلیمنٹ کو تباہ کرنے کا موقع ملا اور آمریتوں کی تباہی کی قیمت ہم ا?ج تک ادا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے عدلیہ کے فیصلے بھی جبر، خوف اور لالچ کا شکار رہے اور ?جسٹس محمد منیر سے لیکر اج تک ضرورتوں کے فیصلوں نے ہمیں برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب صورت حال یہ ہے کہ بنچ کو دیکھ کر عام آدمی بھی بتا دیتا ہے کہ کیا فیصلہ آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والے اور ملک میں انارکی پھیلانے والے ہی اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اہم عہدوں کیلئے توسیع لینے اور دینے کی وارداتوں نے بھی ملک کو تباہی سے دوچار کیا۔ مگر اب تمام جماعتوں کو سوچنا ہوگا کے ریاست کو کیسے آگے لے جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں اور مسائل کا حل تب ہی نکلے گا جب ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے بار بار کہا عوامی اور ملکی مفاد کے اس فیصلے کیلئے فْل کورٹ فیصلہ کرے کیوں کہ تین رکنی بنچ کا مسلط کردہ اقلیتی فیصلہ کوئی نہیں مانے گا مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ریاستی مفاد کو پس پشت ڈال کر قوم پر یہ فیصلہ مسلط کر دیا گیا۔
جسٹس فائز عیسی فیصلے کیخلاف لارجر بینچ کی کارروائی، بڑا قدم اٹھا لیا