کھابوں کے شہر لاہور میں سال 2023ء کا سب سے بڑا فوڈ میلا سج گیا
کھانوں کے شوقین افراد کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شاندار اقدام' فروری10 سے فوڈ ایکسپو کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے
لاہور(کھوج نیوز رپورٹر) کھابوں کے شہر لاہور میں سال 2023 کا سب سے بڑا فوڈ میلا سج گیا۔۔کھانوں کے شوقین افراد کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شاندار اقدام کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 10 فروری سے فوڈ ایکسپو کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔فوڈ ایکسپو+ 2023 کا مقصد فوڈ ہائجین، کوالٹی اور فوڈ سٹینڈرز کی آگاہی دینا ہے۔ فوڈ ایکسپو 10,11,12فروری مطلب تین دن تک جاری رہے گا۔صبح 10 بجے خوراک سے متعلق دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرینڈز کے حوالے سے فوڈ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔
فوڈ کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے معروف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، سائنسدان، فوڈ ٹیکنالوجسٹ بھی شرکت کریں گے۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام الناس کیلئے فوڈ سٹالز، انڈسٹریز بوتھ، گیمز اور شاندار پرائزز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ سپہر 4 بجے محفل مشاعرہ کی رونقیں بھی سجیں گی۔ افتخار عارف، انور مسعود، خالد مسعود، زاہد فخری عباس تابش، سلمان گیلانی اور دیگر شعرا محفل مشاعرہ میں شرکت کریں گے۔شام 6سے 10 تک میوزیکل کانسرٹس میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار علی ظفر، فرحان سعید، آئمہ بیگ، ندیم عباس، شائیہ گل، نتاشا بیگ، سہارا یوکے، سوچ بینڈ اور ینگ اسٹننرز پرفارم کریں گے۔ میوزیکل کانسرٹس کے فری پاسس حاصل کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈیسک پر شام 6 بجے سے پہلے وزٹ کریں۔
ناگپور ٹیسٹ، بھارتی سپنر جدیجا کا جادو،آسٹریلیا کو عبرتناک شکست