پاکستان

حاجی منظور آفریدی دورہ لاہور پر کس سے ملنے آئے؟ بڑی خبر آگئی

کے پی کے کے نگران وزیر محنت و ایکسائز حاجی منظور آفریدی کی مختصر دورہ پر لاہور آمد' منشیات کا خاتمہ ہمارانصب العین 'قبائل ساتھ دیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے، آن لائن) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر محنت، ایکسائز اور انسداد منشیات حاجی منظور خان آفریدی مختصر دورہ پر لاہور پہنچے تو وہاں مقیم قبائلی زعماء اور تاجر و صنعتکار برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر گل پاشی، پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کرنے کے علاؤہ فخر خیبر اور فخر قبائلی سمیت مختلف خیرمقدمی نعرے بلند کئے۔

ان قبائل کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ میں فخر قبائل کو نمائندگی ملنے پر وہ بہت مطمئن اور خوش ہیں اور اس ضمن میں وزیر اعلیٰ اور گورنر کے مشکور ہیں بعد ازاں حاجی منظور آفریدی نے رائے ونڈ میں اپنے حجرہ پر قبائلی زعماء اور خاندانی مشران کی ضیافت کی واضح رہے کہ ایک سو کنال سے زائد رقبے پر یہ حجرہ رائے ونڈ اجتماعات کے موقع پر انتہائی ضعیف تبلیغی بزرگان کی خدمت کیلئے وقف ہے جہاں انکے قیام و طعام اور وضو کے علاؤہ اجتماعات کی تقاریر سننے اور باجماعت نمازوں میں شمولیت کا پورا انتظام کیا جاتاہے ضیافت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی منظور آفریدی نے کہا کہ وہ صوبے میں پرامن، صاف وشفاف اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ ساتھ اس مقصد کیلئے سازگار ماحول قائم کرنے کے مشن سے نگراں حکومت میں شامل ہوئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے علاؤہ قبائل کا اعتماد ان کیلئے باعث فخر ہے حاجی منظور آفریدی نے کہا کہ محکمہ ایکسائز و انسداد منشیات کے وزیر کی حیثیت سے انہوں نے معاشرے سے منشیات بالخصوص آئس کا ناسور ختم کرنا اپنا نصب العین بنا دیا ہے اسلئے قبائل بھی اس مشن میں اس کا ساتھ دیں کیونکہ یہی اصل جہاد بھی ہے جس پر قبائلی زعماء نے ہاتھ بلند کرکے ان کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا قبل ازیں حاجی منظور آفریدی نے رائے ونڈ میں اپنے مرحوم چچا حاجی صابل خان آفریدی اور دیگر مشران کے مزارات پر حاضری دی اور انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

پنجاب میں فلور ملوں کی ہڑتال، سرکاری آٹے کی بلیک میں فروخت ، غریب پریشان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button