پاکستان

مرکنٹائل ایکس چینج میں کتنے ارب کے سودے ہوئے؟ رپورٹ آگئی

مرکنٹائل ایکس چینج میں 15.5ارب روپے کے سودے' سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.752 ارب روپے رہی

کراچی(آن لائن)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 15.5ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11680 رہی۔

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.752 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.026 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.200 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 955.534 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 872.796 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 597.444 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 482.239 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 275.893 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 248.706 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 147.712 ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت 7.969 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4.721 ملین روپے رہی۔

گیس بحران ‘ حکومتی بے حسی، سینکڑوں گھرانے سڑکوں پر آگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button