پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اچانک دورہ شیخوپورہ، مختلف پوائنٹس کا جائزہ

مختلف مقامات پر مفت آٹا پوائنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا' مفت آٹے کے حصول کے لئے موجود مستحق خواتین سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا

شیخو پورہ (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد مروت اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید کے ہمراہ مختلف مقامات پر مفت آٹا پوائنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا، نگران وزیر اعلیٰ مفت آٹا پوائنٹس پر شہریوں میں گھل مل گئے، مفت آٹے کے حصول کے لئے موجود مستحق خواتین سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور معمر خواتین کا ہاتھ تھام کر خود آٹا کاونٹر پر لیجاتے رہے۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے آٹے کے حصول کے لیے آنے والی مستحق خواتین سے سروس ڈلیوری ٹائم کے حوالے سے بھی دریافت کیا، مفت آٹا مرکز پر موجود تمام خواتین نے سروس ڈیلیوری ٹائمنگ کو 3 سے 4 منٹ بتایا، 3 سے 4 منٹ میں مستحق شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے پر نگران وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کی دل کھول کر تعریف کی،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ضلع بھر میں قائم مفت آٹا مراکز میں شہریوں کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مستحق شہریوں کو باعزت طریقے سے مفت آٹے کی فراہمی کے لیے شاندار اقدامات کئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کی شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے کارکردگی قابل تعریف ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انتظامات ٹھیک ہیں مگر ڈیٹا کا کچھ ایشو آ رہا ہے جس کو بہت جلد حل کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مستحق شہریوں کے لئے مفت آٹے کا کوٹہ مزید بڑھایا جا رہا ہے اور گراں فروشوں کے گرد گھیرا بھی مزید تنگ کیا جائے گا، نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا بھی وزٹ کیا اور ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے بھی پوچھا، نگران وزیر اعلی نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لئے انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی اور ایم آر آئی کی سہولت کا فوری آغاز کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ ایک بڑا ہسپتال ہے، یہاں سہولیات کا فقدان نہیں ہونا چاہیے، نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کو بھی شاباش دی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بار حکومت کی دھکتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button