پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، فواد چوہدری کا یوٹرن، حکومتی تعریفوں کی انتہاء کر دی

یہ بات خوش آئند ہے اس فورم نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سکیورٹی معاملات تک محدود رکھااورحکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے: فواد چوہدری

لاہور(جنرل رپورٹر، آن لائن )قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، فواد چوہدری کا یوٹرن، حکومتی تعریفوں کی انتہاء کر دی ‘ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی ایک قانونی ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد سلامتی کی صورتحال پر غور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے اس فورم نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سکیورٹی معاملات تک محدود رکھااورحکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے۔ سکیورٹی صورتحال پرحکومت کامؤقف حیران کن ہے۔ حکومتی مؤقف کے مطابق سکیورٹی صورتحال اتنی خراب ہے کہ مملکت پاکستان دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق معیشت اور سکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں ملک میں انتخابات تک ممکن نہیں۔ایسے مؤقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفیٰ ہو جانا چاہئے۔آئین کے آرٹیکل 190 کے مطابق تمام ادارے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں، سکیورٹی فراہم کرنا اور انتخاب کیلئے فنڈز کی فراہمی اہم قانونی فریضہ ہے۔حکومتی ادارے اس ضمن میں اقدامات کریں۔

جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ، ن لیگ نے چیف جسٹس کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button