پاکستان
پشاور دھماکہ، ایف آئی آر میں کونسی دفعات شامل کی گئیں؟ پتا چل گیا
پشاور میں چند روز قبل ہونے والے دھماکے کی ایف آئی آر میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں
پشاور (کھوج نیوز، این این آئی)پشاور میں پولیس لائنز دھماکے کی ایف آئی آر میں نئی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں عبادت گاہ اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں پہلے ہی دہشگردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل ہیں۔یاد رہے کہ پیر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اب تک 102 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
رواں ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشرباء رپورٹ