پاکستان

پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں میں کتنے ارکان شامل؟ تفصیل آگئی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ کے 8 ارکان سے حلف لیا، چیف سیکرٹری پنجاب چودھری زاہد اختر نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا

لاہور (کھوج نیوز، آن لائن) پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں کتنے ارکان شامل ؟ تفصیل آگئی ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں نگران کابینہ سے حلف لیا

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر ہاؤس میں نگران صوبائی وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، سید محسن رضا نقوی نے حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ کے 8 ارکان سے حلف لیا، چیف سیکرٹری پنجاب چودھری زاہد اختر نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

حلف اٹھانے والے وزراء میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر،عامر میرشامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہے، شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم یہ قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائیں گے، انتخابات کا پْرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button