پاکستان

وزیراعظم کی پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد

اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی ، دہشت گردی سے نجات کی خصوصی دعا کریں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن )و زیراعظم شہبازشریف کی پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباددی ہے اور کہا کہ الحمدللہ کہ ماہ صیام کی سعادتیں اور برکتیں ایک بار پھر ہمیں ملی ہیں ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں کریں رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو معاشی مشکلات ، غربت اور مہنگائی سے نجات عطا فرمائے ۔اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی ، دہشت گردی سے نجات کی خصوصی دعا کریں۔اجتماعی مغفرت ، انسانیت کی بہتری اور آفات سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعا کی اپیل ہے ۔اللہ تعالی اس ماہ مبارک کو ہماری اجتماعی بخشش ، انسانیت کی بہتری کا ذریعہ بنا دے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی رمضان المبارک کی آمد پر تمام عالم اسلام اور اہل وطن کو مبارکباد دی ہے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمیں اِس ماہِ مبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع میسر آیا ہے۔

میری دعا ہے کہ ہم سب کی زندگی میں اس طرح کے مبارک مواقع بار بار آتے رہیںرمضان کا مہینہ ذاتی محاسبہ کا مہینہ ہے۔یہ اپنی ذات کے حوالے سے نظرثانی اور اصلاح کا مہینہ ہے۔یہ مہینہ اپنی خواہشات اور اپنے نفس پر قابو پانے کی تربیت ہے اس کے ذریعے مومنین میں یہ صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے کہ وہ صبراور نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں پابندی سے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمینمیری دعا ہے کہ اس ماہ مبارک کی برکت سے اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل میں ہماری مدد فرمائے۔ االلہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہوـ آمین

رمضان المبارک1444ھ کا چاند نظر آگیا، آج پہلی سحری ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button