پاکستان

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو لاہور اور سرگودھا میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر، آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی (کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ)نے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر لاہور اور سرگودھا میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران صوبائی دارالحکومت سے 5 اور سرگودھا سے 3 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں میں لقمان، انس، سلیمان، نجیب اللہ اور ثنااللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

عمران خان کو قتل کرنے کی ایک اور منصوبہ بندی بے نقاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button