پاکستان

ڈالر پانچ سو روپے کا ہو جائے گا،نوازشریف نے یہ پیش گوئی کیوں کی؟

بہت جلد ان تمام مال داروں کی دولت ڈبل ہوجائیگی۔اس کے ساتھ ہی آئی ایم ایف کو بھی مبارک بادکہ اس کا پاکستان کو دیا

شہباز شریف کی حکومت میں واپسی بہرام کی واپسی لگ رہی ہے۔وہ جب سے اقتدار میں واپس آئے ہیں ۔ایک نئے دورکے ناول کی تمہید لکھی جارہی ہے۔ پاکستانی کرنسی جسے ہم نے ایک عرصہ سے اپنی مضبوط گرہ میں باندھ رکھا تھااورپھر بھی اس کی کچھ نہ کچھ قیمت گر جاتی تھی ۔ان کی واپسی کے ساتھ ہی گرہ کھلتی چلی گئی بلکہ کٹتی چلی گئی ۔ نواز شریف نے تو پانچ سو روپے کا ڈالر ہوجانے کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔ ان پاکستانیوں کومبارک ہو جن کی دولت پاکستان سے باہر پڑی ہے بشمول خود نواز شریف کے ۔بہت جلد ان تمام مال داروں کی دولت ڈبل ہوجائیگی۔اس کے ساتھ ہی آئی ایم ایف کو بھی مبارک بادکہ اس کا پاکستان کو دیا گیا قرضہ بھی ڈبل ہونے والا ہے ۔ دولت بڑھانے میں اتنی تیزی تو ڈبل شاہ بھی نہیں دکھا سکتا تھا ۔

اداکارہ رانی مکھر جی نے سوشل میڈیا صارفین پر سنگین الزامات لگا دئیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button