پاکستان

زمان پارک کا نام تبدیل؟ نیا نام کیا رکھا گیا؟ پتا چل گیا

زمان پارک کا نام تبدیل کر کے ضمانت پارک رکھ دیا جائے ، جیل بچو تحریک پہلے ہی دن ناکام ہو چکی ہے: عطاء تارڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ زمان پارک کا نام تبدیل کر کے ضمانت پارک رکھ دیا جائے ، ضمانت پارک سے جیل بچو تحریک پہلے ہی دن ناکام ہوچکی ہے ،عمران خان کب تک ضمانت پارک میں پناہ گزیں رہیں گے؟ عمران خان ہمیشہ بیساکھیوں کے ذریعے آگے آئے ہیں ،اب بھی عدلیہ سے بیساکھیاں لینے کے لئے منتیں ترلے کر رہے ہیں،سپریم کورٹ نے بھی عمران نیازی کے دفاع کے حق کو ختم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، عدالت عظمی نے فیصلے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی کیس کو تاخیر کا شکار کرنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ، عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا تاخیری حربوں کا رویہ مناسب نہیں ہے ۔

معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کی دی گئی کال کے عین مطابق آج کا آدھا دن ڈھل گیا ہے، اڑھائی بج چکے ہیں کسی نامی گرامی لیڈر کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ماضی میں ہم نے دیکھا کہ جب جیل بھرو تحریک کا اعلان ہوتا تھا تو قیادت سب سے پہلے گرفتاری پیش کرتی ، یہ پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس میں لیڈر ضمانت کے لئے منتیں کر رہے ہیں، تین عدالتوں سے گرفتاری سے بچنے کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں ، عمران خان نے زندگی میں کبھی جیل نہیں کاٹی اسی لئے جب جیل کی بات ہوتی ہے تو کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ انتظار میں ہے کوئی لیڈر آگے آئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا جیل بھرو تحریک سوشل میڈیا پر ہی چلنی ہے تو بتا دیں تو ہم سوشل میڈیا کو ہی دیکھ لیں کہ شاہ محمود نے فیس بک اور اسد عمر نے ٹک ٹاک پر گرفتاری دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک کا نام تبدیل کر کے ضمانت پارک رکھ دیا جائے ، ضمانت پارک سے جیل بچو تحریک پہلے ہی دن ناکام ہوجکی ہے ،عمران خان کب تک ضمانت پارک میں پناہ گزیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں نیب نے عمران خان اور دیگر کو طلب کر رکھا ہے ،اب انھیں پیش ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب سرکاری امور میں اپنی بیوی سے مشورہ کرتے رہے ہیں تو احتساب کے وقت بھی اپنی اہلیہ کو ساتھ لانا کون سی بری بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی احتساب ،جواب کی بات آتی ہے تو انھیں اپنی بیوی گھریلو ہونے کا یاد آجاتا ہے، ہر غلط کام کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب انھیں مخالفین کے خلاف کچھ نہیں ملتا تھا مخالفین کی گاڑی میں ہیروئن رکھ کر مقدمات بنائے جاتے تھے، حلیم خان کی بیٹوں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ، نواز شریف ،شہباز شریف کے خلاف مقدمات بنائے گئے، کیا جہانگیر ترین ، حلیم خان کے اہلخانہ اور شہباز شریف کی اہلیہ گھریلو نہیں تھیں ؟ معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ ایف سکس کی دوکان پر گھڑی فروخت کرنے کا معاملہ بھی بے نقاب ہوچکا ہے ، جعلی رسید بنانا بھی جرم ہے ، توشہ خانہ پر ایف آئی اے اور نیب کی انکوائری چل رہی ہے ،قانون کا سامنا کرنے کی بجائے وہ نئی درخواستیں ، ضمانتیں حاصل کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرخ گوگی بھی حکومت کو مطلوب ہے ، انھیں فرار کرانے والے یہ ہی لوگ ہیں ، فرخ گوگی کے پاکستان داخلے اور جانے کا اندارج بھی نہیں ہوتا یہ بھی جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرخ گوگی شریک جرم ،بے نامی دار ہے ، اس کے دفاع میں عمران خان خود آگئے ہیں ، عمران خان کے نکاح کی تصویر میں فرح گوگی درمیان میں کھڑی تھیں، افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ فرخ گوگی کرتی رہی، اربوں روپے جو فرح گوگی کما چکی ہے اس کا جواب اور حسا ب کون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرخ گوگی کے معاملے میں ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ان سے بھی بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ بیساکھیوں کے ذریعے آگئے آئے ہیں ،اب بھی عدلیہ سے بیساکھیاں لینے کے لئے منتیں ترلے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کا عادی شخص عدالت میں بغیر بیساکھیوں کے عدالت میں آئے ہیں ،اگر لاہور جاسکتے ہیں تو نیب اور ایف آئی اے کے طلبی نوٹسز پر بھی انہی ٹانگوں پر چل کر آنا چاہیے،فرد جرم سے بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی عمران نیازی کے دفاع کے حق کو ختم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، عدالت عظمی نے فیصلے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی کیس کو تاخیر کا شکار کرنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ، عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا تاخیری حربوں کا رویہ مناسب نہیں ہے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button