پاکستان
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا ملنے پر مونس الہی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ملنے پر پی ٹی آئی رہنما مونس الہیٰ کا ردِعمل آیا ہے۔مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تماشہ خانہ کیس کا پہلے سے طے شدہ فیصلہ آج سنا دیا گیا۔ پاکستان میں ایک دفعہ پھر قانون کا خون ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا۔پی ڈی ایم کے سازشی ٹولہ کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے سزا سنا دی گئی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے جب کہ تین سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے-