پاکستان

نوازشریف واپس آنےکوتیارہیں لیکن؟طلال چوہدری کا بڑا دعویٰ

 لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف واپس آنےکوتیارہیں لیکن؟طلال چوہدری کا بڑا دعویٰ ،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مفاد جلد از جلد الیکشن میں ہے،پنجاب میں پی ٹی آئی بالکل ختم ہو چکی  ہمیں تو فوری الیکشن چاہئے۔ طلال چودھری کاکہناتھا کہ نوازشریف لندن میں ہوں یا لاہور میں سیاست ان کے گرد گھومتی ہے، آنے والے الیکشن میں نوازشریف لیڈ کریں گے،نوازشریف واپس آنے کو ہر وقت تیار ہیں واپسی کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

ان کا کہناتھا کہ معاشی معاملات اور شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت کی ذمے داری ہے، ن لیگ نے سیاسی قیمت ادا کی، نگراں وزیراعظم کو معیشت کو بھی دیکھنا ہے، شہبازشریف نے پارٹی مفاد کے بجائے پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی، لیگی رہنما کا مزید  کہناتھا کہ نگراں وزیراعظم 15دن کیلئے ہو یا تین ماہ کیلئے فٹ ہونا چاہئے،نگراں حکومت نے شفاف الیکشن ممکن بنانا ہے،ملک معاشی بحران سے نکلتا ہوا لگ رہاہے، ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی 40سال کی سیاست نوازشریف اور اینٹی نواز شریف ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button