پاکستان
نگران وزیراعظم کا تقرر، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کیوں منسوخ ہوئی
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بااثر حلقوں سے ہدایات لینے کے لئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات منسوخ کی ہے: ذرائع کا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہوئی اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہونا تھی لیکن ملاقات منسوخ ہو گئی ۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم اور نگران کابینہ کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بااثر حلقوں سے ہدایات لینے کے لئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات منسوخ کی ہے۔