پاکستان

مجھے دوائی دو، جیل سے نکالو، عمران خان کی جیل میں دہائی

عمران خان کو جیل میں موجود ڈاکٹروں نے نیند کے انجکشن لگائے ہیں جس کے بعد وہ غنودگی میں چلے جاتے ہیں: ذرائع

لاہور(کھوج نیوز) کسی بھی طرح جیل سے نکالو، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے وکلاء سے ہاتھ باندھ کر اپیل۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو ان دنوں توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں 3سال کی سزا کاٹ رہے ہیں وہ تین راتوں میں ہی ہمت ہار بیٹھے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا سے شکوہ کیا ہے کہ جیل میں انہیں سی کلاس میں رکھا گیا ہے جہاں پر دن میں مکھیاں اور رات کو کیڑے مکوڑے اور چھپکلیاں پھرتی ہیں جس کی وجہ سے رات بھر سو نہیں سکتا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شیو بڑھ چکی ہے جبکہ وہ جیل انتظامیہ سے ”مخصوص دوائی” فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں موجود ڈاکٹروں نے نیند کے انجکشن لگائے ہیں جس کے بعد وہ غنودگی میں چلے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button