پاکستان

آرمی چیف نے ایک بڑے بزنس ٹائیکون کو دھول چٹادی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک بڑے بزنس ٹائیکون کو یہ کہہ کرخاموش کروادیا کہ آپ کےچینل پربہت سےلوگ بیٹھ کرغیرذمہ دارانہ تجزیہ کرتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نےملک کے بڑے بزنس ٹائیکون کو جومیڈیا اور ایجوکیشن گروپ کے ساتھ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا کاروبار بھی کرتا ہےکو دھول چٹادی،ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتےمیں ملک کی معروف شخصیات سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک بڑے بزنس ٹائیکون میاں عامر محمود کو یہ کہہ کرخاموش کروادیا کہ آپ کےچینل پربہت سےلوگ بیٹھ کرغیرذمہ دارانہ تجزیہ کرتے ہیں جس سے نا صرف پاکستانی عوام میں بے یقینی پیدا ہوتی ہے بلکہ اداروں پر لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے ۔

آرمی چیف نےکہا کہ تعلیم اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کےکاروبارکرنےوالوں نےمیڈیا ہاؤسز اس لئےکھولےہیں تاکہ وہ اپنے دونمبر کاروبار کو تحفظ دے سکیں اور ٹیکسزبچانے کے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرسکیں لیکن اب ریاست عہد کرچکی ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا ،جنرل عاصم منیر نے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے تمام کاروباری شخصیات اپنے ذمہ واجن الادا ٹیکس پوری دیانت داری سے ادا کریں کیونکہ اب ہم کو سب کو مل کر ملک معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button