پاکستان

عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا،پرویزالٰہی کے دعویٰ پرشجاعت کا کورا جواب

چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا،پرویزالٰہی کے دعویٰ پرشجاعت کا کورا جواب ،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی عمران خان کو سیاست تسلیم نہیں کیا اس لئے پرویز الٰہی کا یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے کہ وہ میرے کہنے پر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے،واضح ہو کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جا رہے؟

پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ مجھے چوہدری شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔ صحافی پھر سوال کیا کہ چوہدری شجاعت حسین پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟ چوہدری پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ شجاعت حسین پی ٹی آئی میں سالک کی وجہ سے نہیں آتے، چوہدری سالک کو وزیر بننے کا شوق تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button