پاکستان

فرح گوگی کو پیسے دینے کون کون آتا تھا؟نام سامنے آنے کے بعد کھلبلی مچ گئی

فرح گوگی کو پیسے دینے کے لئے طاہر خورشید، عثمان معظم، احمد عزیز تارڑ ، ابراہیم مانیکا اور صالحہ سعید اپنے کام کروانے کے عوض رشوت دینے آتے تھے

لاہور(کھوج نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ وویمن فرح گوگی کو پیسے دینے کے لئے کون کون آتا تھااور وہ کس کام کیلئے پیسے دیتے تھے؟ اہم راز سے پردہ اٹھ گیا ۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ وویمن فرح گوگی کو پیسے دینے کے لئے کون کون آتا تھا تمام نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فرح گوگی کو پیسے دینے کے لئے طاہر خورشید، عثمان معظم، احمد عزیز تارڑ ، ابراہیم مانیکا اور صالحہ سعید بھی پیسے دینے آتی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ افراد چمک والی سیٹوں پر بیٹھنے اور قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کے لئے فرح گوگی کو نذرانہ دیتے تھے جس کے بعد ان سب کو ان کی مرضی کے مطابق عہدہ پر فائز کر دیا جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button