پاکستان
منصورعلی خان نے(ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو "نالائق”کیوں کہا؟
صحافی اور اینکرپرسن منصور علی خان نے مریم اورنگزیب کو نالائق سابق وزیرقرار دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک صحافی و اینکر پرسن منصور علی خان نے ن لیگی رہنما مریم اوعنگزیب کو "نالائق” کیوں کہا؟ وجہ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق صحافی اور اینکرپرسن منصور علی خان نے مریم اورنگزیب کو نالائق سابق وزیرقرار دیدیا ،انھوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے بطور وفاقی وزیراطلاعات شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران بہت سے ایسے اقدامات کئے جو نا صرف ان کی جماعت مسلم لیگ ن کے لئے نقصان دہ ثابت ہوئے بلکہ انھوں نے صحافی تنظیموں کے لئے بھی قابل ذکر کام نہیں کیا جو ان کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔منصور علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو سوچنا ہوگا کہ وہ نالائقوں کا ٹولہ لیکر کب تک چلتے رہے گی۔