پاکستان

صدرعلوی کو الیکشن کی تاریخ دینےکا گرین سگنل کہاں سےملا؟بڑی خبرآگئی

صدر مملکت نے نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر گفتگو کی

اسلام آباد(کھوج نیوز)صدرعلوی کو الیکشن کی تاریخ دینےکا گرین سگنل کہاں سےملا؟بڑی خبرآگئی ،ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر گفتگو کی، اس دوران انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نام خط لکھا ہے۔ خط میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 (5) قومی اسمبلی توڑنے کی صورت میں صدر کو انتخابات کے انعقاد کےلیے 90 دن میں تاریخ کے تعین کا پابند بناتا ہے۔ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی سے ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button