عمران خان کیخلاف مقدمات میں غیر مؤثر حکمت عملی جسٹس (ر) اصغر حیدر کو لے ڈوبی
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر سے ذاتی وجوہات کی بناء پر نہیں بلکہ عمران خان کیخلاف مقدمات میں غیر مؤثر حکمت بنانے پر استعفیٰ لیا گیا

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمات میں غیر مؤثر حکمت عملی نیب پراسیکیوٹر جنرل جسٹس (ر) اصغر حیدر ذاتی کو لے ڈوبی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر نے دراصل استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ہے اور نیب کے اگلے پراسیکیوٹر جنرل کیلئے احتشام قادر کا نام بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر عمران خان پر مقدمات کے حوالے سے مؤثرحکمت عملی بنانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔ نیب کا پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ موثر کام نہیں کر رہا تھا بلکہ اس سلسلے میں تاثر یہاں تک پھیل چکا تھا کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ جان بوجھ کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے اور کسی بھی پیش رفت میں رکاوٹ ثابت ہو رہا تھا۔اسی بنا پر اصغر حیدر کو باقاعدہ بلوا کر استعفیٰ حاصل کیا گیا اور ساتھ ہی یہ فیصلہ پہلے سے موجود تھا کہ احتشام قادر نیب کے اگلے پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے۔