پاکستان

9 مئی کےواقعات:عمران خان کےخلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے

عمران خان سے جے آئی ٹی نے 14 مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی، انہیں 10 نامزد قدمات میں گنہگار قرار دے دیا گیا۔

اسلام آباد (کھوج نیوز)9 مئی کےواقعات:عمران خان کےخلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے ،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جے آئی ٹی نے 14 مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی، انہیں 10 نامزد قدمات میں گنہگار قرار دے دیا گیا۔ عمران خان کے خلاف مرکزی مقدمے کا چالان 2 ہزارصفحات پر مشتمل ہے، ان کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 400 سے زائد شواہد ملے۔ گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا۔

لاہور کے کورکمانڈر (جناح) ہاؤس میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازشی عنصر واضح ہوا۔ 9 مئی واقعات میں براہ راست سازش کے شواہد بھی ملے ہیں جو عمران خان کے اپنے بیانات اور حالات سے متضاد پائے گئے  اس لئے عمران خان کو دیگر 9 مقدمات میں بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button