پاکستان
عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد سب سے پہلے کون سے جج کو ”نشان عبرت” بنایاجائے گا؟
جسٹس سردار مسعود احمد خان ، جسٹس مظاہر علی نقوی کیخلاف مس کنڈیکٹ اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزامات پرسپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھجوانے کی سفارش کریں گے

لاہور(کھوج نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد سب سے پہلے کون سا ہم خیال جج ”نشان عبرت” بنے گا؟ اہم نام سامنے آگیا۔
واضح ہو کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے ان کی ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد سپریم کورٹ کے جسٹس سردار مسعود احمد خان ، جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف مس کنڈیکٹ اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزامات کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھجوانے کی سفارش کریں گے جبکہ دیگر ہم خیال ججوں کو بھی یکے بعد دیگرے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔