پاکستان

بارش ہی بارش :ملک بھر کےشہریوں کے لئےخوشخبری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) خطہ پوٹھوہار، پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام یا رات کو خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام یا رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں خوشگوار موسم کی توقع ہے۔

 پاکستان کے ساحلی علاقوں پر صومالین  تھرسٹ میں اضافے کی وجہ سے کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں پر آئندہ چند دنوں تک سمندری بادل منڈلائیں گے اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 45 اوردالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button