پاکستان

شیخ رشید پاکستان میں ہیں یا کہیں اور…؟ کھوج نیوز نے پتا لگا لیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پاکستان میں گرفتاری سے بچنے کے لئے اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں، کھوج نیوز ذرائع

لاہور(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پاکستان میں ہیں یا کہیں اور ……؟ اس حوالے سے ”کھوج نیوز” نے پتا لگا لیا ہے ۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اس وقت پاکستان میں نہیں بلکہ وہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ رشید گرفتاری کے خوف سے پاکستان چھوڑ کر دبئی گئے چلے گئے ہیں کیونکہ سانحہ 9مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر اہم سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریوں کے دورہ وہ چپکے سے دبئی روانہ ہو گئے تھے اور آج کل وہاں پر ہی رہائش پذیر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button