جنرل (ر) باجوہ اور اسحاق ڈار کے درمیان کیا اختلافات تھے؟ سچائی سامنے آگئی
جنرل باجوہ سے اختلافات کا آغاز مالی نظم و ضبط قائم کرنے پر ہوا میں کہتا تھا چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہئیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان اختلافات تھے؟ سچائی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بہت سمجھدار آدمی ہیں۔ اسحاق ڈار نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے سامنے ساری صورت حال رکھ دی تھی اگر وہ عمل کرتے تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر اور ندیم انجم ان سے بہت مختلف اور سمجھدار ہیں، میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان کو اب بہترین قیادت ملی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنرل باجوہ سے اختلافات کا آغاز مالی نظم و ضبط قائم کرنے پر ہوا میں کہتا تھا چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہئیں، موجودہ صورت حال کے ذمہ دار جنرل فیض اور باجوہ ہیں۔