نوازشریف کی واپسی عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کےبعد ہی کیوں؟حامدمیرنتیجےپرپہنچ گئے
ماہرین کا خیال ہے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے نواز شریف کو جیل بھجوانے پر اصرار نہیں کیا جائیگا۔

اسلام آباد(وین نیوز) نوازشریف کی واپسی عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کےبعد ہی کیوں؟حامدمیرنتیجےپرپہنچ گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پہلے وہ ستمبر 2023ء میں واپس آنا چاہتے تھے لیکن اب 21اکتوبر انکی واپسی کی تاریخ قرار پائی ہے ۔عام خیال یہ ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کیساتھ وہ نہ ہو جو 2018ء میں ہوا تھا۔ 2018ء کے الیکشن سے کچھ دن قبل نواز شریف لندن سے واپس آئے تو انہیں گرفتار کرکے جیل پہنچا دیا گیا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے قانونی ماہرین کا خیال ہے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے نواز شریف کو جیل بھجوانے پر اصرار نہیں کیا جائیگا۔ قاضی فائز عیسیٰ سے ہر کسی کو اپنے اپنے مطلب کی امیدیں وابستہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس فائل کیا تھا۔ انکے خیال میں قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بن کر تحریک انصاف سے انتقام لیں گے اور مسلم لیگ ن کو بہت فائدہ پہنچائیں گے ۔