ماہ اگست میں کتنے ارب روپے مالیت کی چیزیں سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں؟
اگست کے مہینے میں یومیہ28 کروڑ کی اشیا ضروریہ افغانستان اسمگل سے روکی گئیں، 8ارب روپے کی مالیت کی چیزیں افغانستان اور ایران سرحد پر پکڑی گئیں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ اگست 2023ء میں کتنے ارب روپے مالیت کی چیزیں سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں؟ چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اگست کے مہینے میں 8 ارب روپے کی مالیت کی چیزیں افغانستان اور ایران سرحد پرپکڑی گئیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں یومیہ28 کروڑ کی اشیا ضروریہ افغانستان اسمگل سے روکی گئیں، ایک ماہ میں3 ارب سے زائد مالیت کی600گاڑیاں کسٹم حکام نے سرحد پرپکڑیں۔ کسٹم حکام نے دعوی کیا ہے کہ ایران سے تقریبا 3کروڑ لیٹرپیٹرول اورڈیزل ماہانہ اسمگل ہورہا ہے، ایران بارڈر پر ایک ماہ میں 11 لاکھ لیٹرپیٹرول اورڈیزل کی اسمگلنگ پکڑی گئی۔
اعدادو شمار کے مطابق56کروڑ مہنگے موبائل فون بھی پکڑے گئے، 22کروڑ مالیت کی ایفڈرین کی کھیپ بھی پکڑی گئی، 55کروڑ مالیت کے کپڑے کی اسمگلنگ بھی پکڑی گئی ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے2ماہ میں چینی کے25 لاکھ تھیلے افغانستان اسمگل ہوئے، پچھلے ایک ماہ میں چینی کے 18 لاکھ تھیلے افغان بارڈر پرپکڑے گئے۔ اعدادو شمار کے مطابق اسمگلرز نے چینی اسمگلنگ سے2 ارب روپے کا ناجائزفائدہ اٹھایا۔