پاکستان

پشاور میں شہریوں پر رات 10 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کیوں کی گئی؟

پشاور میں منشیات فروش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کے بعد شہریوں پر گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے: پولیس

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے دادزئی میں پولیس نے شہریوں کو 10 بجے کے بعد غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے منع کیوں کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تیز لائی گئی ہے بالخصوص آئس ڈرگ کے حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی کی جارہی ہے۔ ایسے میں پشاور کے نواحی علاقے دادزئی میں پولیس کی جانب سے آئس ڈیلرز کے خلاف کریک ڈان کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے تحت رات کو تھانہ دادزئی کی حدود میں شہریوں کو گھروں سے نکلنے سے منع کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 9 ستمبر کو تھانہ دادزئی کے ایس ایچ او کی جانب سے ایک ہدایت نامہ مقامی رہائشیوں کو موصول ہوا۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاگی ملا خان، شاہ عالم اور متعلہ علاقوں میں رات 10 بجے کے بعد کوئی بھی شخص بلا ضرورت باہر گھومے نہ پھرے۔ اس ہدایت نامے میں پولیس کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص بلاضرورت گھر سے باہر نکلا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ داودزئی ایس ایچ او کے مطابق رات کے وقت دریا ، قبرستان اور کھیتوں میں موجود افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی پولیس نے شہریوں کو آئس کے خلاف مہم میں ساتھ دینے کی درخواست بھی کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button