پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، انوار الحق کا کڑ کا انوکھا جواب
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو بھی اضافہ ہوتا ہے وہ میرے کنٹرول میں نہیں ہے کیونکہ یہ انٹرنیشنل مارکیٹ کی قیمتوں سے جڑی ہوئی ہے: انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا انوکھا جواب، سننے والے ہکا بکا رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت ساری چیزیں ہماری ڈومیسٹک کنٹرول میں یا ہماری حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور جو ہماری ذمہ داری ہے وہ اس حوالے سے ہے کہ ہماری حکومتی اقدامات کے تحت کوئی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزیں بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں سے جڑی ہوئی ہیں اس میں میرے خیال سے پاکستان کے عوام اور تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ اس میں نہ ہماری کو ئی بدیانتی ، نہ کوئی کوتاہی اور نہ ہی کوئی غفلت شامل ہے ، ہم ان چیزوں پر یہاں فوکس کر رہے ہیں جہاں جہاں گورننس کے رویے ہیں ان کو تبدیل کر کے اگر کوئی ریلیف دیا جاسکے کم سے کم وہ تو کریں اور جو انٹرنیشنل مارکیٹ سے جڑی ہوئی چیزیں ہیں وہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر مختلف ریاستوں کا کنٹرول نہیں ہوتا اور ہم بھی اس کا حصہ ہیں۔