پاکستان

پاکستانی خلا باز خاتون نمیرا سلیم نے بڑا کارنامہ، بھارت کا سر شرم سے جھک گیا

پانچ اکتوبر 2023 کی متوقع پرواز میں سوار مسافروں میں ایک پاکستانی خلاباز نمیرا سلیم بھی شامل ہے: امریکی کمپنی ورجن گیلیکٹک کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز ڈیسک) پاکستانی خلا باز خاتون نمیرا سلیم نے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا جس کے بعد بھارت کا سر شرم سے جھک گیا ، پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عام لوگوں کو خلا کا سفر کروانے والی امریکی کمپنی ورجن گیلیکٹک نے اعلان کیا ہے کہ پانچ اکتوبر 2023 کی متوقع پرواز میں سوار مسافروں میں ایک پاکستانی خلاباز بھی شامل ہے۔ ارب پتی سر رچرڈ برینسن کی کمپنی ورجن گیلیکٹک کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اگرچہ پاکستانی خلاباز کی شناخت نہیں کی گئی، تاہم پاکستانی میڈیا میں گذشتہ ماہ رپورٹ ہونے والی ایک خبر میں نمیرا سلیم کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ رواں سال کے اختتام سے قبل ورجن گلیکٹک پر سوار پہلی پاکستانی خلاباز کی حیثیت سے خلا میں قومی پرچم بلند کریں گی۔ نمیرا سلیم نے بھی آج اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)اکاؤنٹ سے خلا کے سفر کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ستاروں تک پرواز کے لیے تیار ہیں۔ ورجن گلیکٹک نے اس سے قبل اعلان میں کہا تھا کہ گلیکٹک 04 فلائٹ ونڈو پانچ اکتوبر 2023 کو کھل جائے گی۔ یہ کمپنی کی اس سال کی پانچویں اور اب تک کی نویں خلائی پرواز ہوگی۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس سے ورجن گلیکٹک کی محفوظ، دوبارہ قابل استعمال خلائی پرواز اور صارفین کے لیے ایک نئے تجربے کی فراہمی کی صلاحیت ظاہر ہوگی۔ کمپنی کے بیان کے مطابق: گلیکٹک 04 میں سوار تین خلاباز مختلف پس منظر اور ثقافتوں کے ساتھ ساتھ خلائی، تحقیق اور ایڈونچر کے مشترکہ جذبے کے ساتھ مشن پر ہوں گے۔ اس پرواز میں پاکستانی خاتون کے علاوہ امریکہ اور برطانیہ سے دو دیگر خلاباز بھی شامل ہوں گے۔

ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ورجن گلیکٹک کے عملے میں پائلٹ جمیل جنجوعہ کا نام شامل ہے۔ نام سے بظاہر وہ پاکستانی لگتے ہیں لیکن ان کے لنکڈاِن پروفائل میں انہوں نے جو زبانیں وہ جانتے ہیں، وہ واحد فرانسیسی لکھی ہے۔ وہ ماضی میں جنگی پائلٹ رہے ہیں۔ ورجن گلیکٹک ایک ایرو سپیس اور خلائی سفر کی کمپنی ہے، جو اپنی جدید فضائی اور خلائی گاڑیوں کے ساتھ نجی افراد اور محققین کے لیے خلائی پروازوں میں پیش پیش ہے۔ اس نے ایک خلائی پرواز کا نظام تیار کیا ہے، جو خلائی سفر کے ذریعے صارفین کو تبدیلی کا تجربہ پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button