پاکستان

ہولناک مہنگائی:کیا نوازشریف کا استقبال کرنے کے لئے 10 لاکھ افراد جمع ہوں گے؟

نوازشریف کی واپسی کا "ڈیزائن" تیارکرنےمیں مصروف ہیں مگرمہنگائی سے اذیت میں مبتلا عوام کا کوئی بڑی سیاسی پارٹی نوٹس لیتی نظرنہیں آتی۔

 لندن (کھوج نیوز)ہولناک مہنگائی:کیا نوازشریف کا استقبال کرنے کے لئے 10 لاکھ افراد جمع ہوں گے؟رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما پارٹی قائد نوازشریف کی واپسی کا "ڈیزائن” تیارکرنےمیں مصروف ہیں مگرمہنگائی سے اذیت میں مبتلا عوام کا کوئی بڑی سیاسی پارٹی نوٹس لیتی نظرنہیں آتی۔ نیوزرپورٹ کےمطابق لندن میں ان دنوں مسلم لیگ (ن) اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے، نوازشریف طیارے سے کس زاویئے سے باہر نکلیں کہ ان کا زیادہ سےزیادہ لوگ استقبال کریں، ان کا جوش بھرپور ہو، پورا "ڈیزائن” تیارکیا جارہا ہے۔

نوازشریف کو ایک تجویز یہ دی گئی ہےکہ اگر نوازشریف مریم کا ہاتھ پکڑ کر طیارے سے نکلیں تو عوام کا جوش بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔ مریم نواز اور نوازشریف کو ایک ساتھ وطن واپس آنے کا کہا گیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ نوازشریف کی واپسی پر استقبال کو شاندار بنانے کیلئے رہنماوں کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ 10 لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ نوازشریف کی ریلی کیلئے بلٹ پروف کنٹینر بنایا جائے گا جس پر دیگر پارٹی قائدین بھی سفر کریں گے۔ نوازشریف کی واپسی پر مینار پاکستان پر جلسے کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں لاہور ائیرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں لایا جائے گا۔ جلسے کے مقام کی حتمی منظوری نوازشریف نے دی ہے۔  نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل حفاظتی ضمانت کیلئے پلان بھی فائنل کیا گیا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button