پاکستان
راجہ ریاض کی نوازشریف سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
راجہ ریاض نے نوازشریف سے ملاقات کے دوران ماضی کے اختلاف کو بھول کر دوبارہ ایک نئے سرے سے شروعات کرنے پر اتفاق کیا

لاہور(کھوج نیوز) سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض نے لندن میں مقیم قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راجہ ریاض نے نوازشریف سے ملاقات کے دوران ماضی کے اختلاف کو بھول کر دوبارہ ایک نئے سرے سے شروعات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔



