پاکستان

نواز شریف کو وطن واپسی پر کونسی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟ لیگل ٹیم نے ہلا کر رکھ دیا

نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں' قانونی ٹیم نے سابق وزیراعظم کو کلیئرنس دے دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپسی پر کونسی قانونی کارروائی کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے؟ لیگل ٹیم نے بتا کر سب کو ہلا کر رکھ دیا ۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں قانونی پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے میاں نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی ہے۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں۔ مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے شرکا کو بریفنگ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button