پاکستان

حنیف عباسی کی معافی بھی کام نہ آئی، حسن مرتضیٰ اپنی ضد پر قائم، بڑے خطرہ کا خدشہ

بھٹو شہید کی عظمت کا اعتراف کر کے حنیف عباسی نے اپنی غلطی سدھار لی، جہاں تک کارکردگی کا معاملہ ہے تو میرا مناظرے کا چیلنج برقرار ہے

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کی معافی بھی کام نہ آئی، حسن مرتضیٰ اپنی ضد پر قائم، بڑے خطرے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو شہید قوم کے لیڈر ہیں،بھٹو شہید کی عظمت کا اعتراف کر کے حنیف عباسی نے اپنی غلطی سدھار لی، جہاں تک کارکردگی کا معاملہ ہے تو میرا مناظرے کا چیلنج برقرار ہے، بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی، پاکستان میں انٹرنیٹ لاکر دنیا سے جوڑنے کا کارنامہ بھی بی بی شہید کا ہے، (ن)لیگ ہو یا سکے کا دوسرا رخ پی ٹی آئی انہوں نے عوام سے حقوق چھینے ہیں، (ن) لیگ عمران خان کی جگہ لینے کی کوشش میں اخلاقیات کا جنازہ نہ نکالے، نواز شریف سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدلنے کی اپنی پرانی روایت زندہ نہ کریں، نیب کا ادارہ نواز شریف صاحب نے بنایا خود اس کا شکار ہوئے، نواز شریف صاحب ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوئے جماعت کو ہوش کے ناخن لینے کا کہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button